دنیا
29 دسمبر ، 2015

کعبۃ اللہ میں حطیم کی مرمت کا کام، سنگ مرمر تبدیل

کعبۃ اللہ میں حطیم کی مرمت کا کام، سنگ مرمر تبدیل

جدہ …شاہد نعیم …مسجد الحرام میں کعبہ کے گرد حجر اسماعیل یا حطیم کے علاقے کو توسیع حرم منصوبے کے تحت سنگ مرمر لگا کر ایک نئی شکل دے دی گئی ہے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری مشہور بن محسن الحارثی کا کہنا ہیکہ حطیم میں سنگ مرمر لگانے کا کام دو ہفتوں تک جاری رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کعبہ کی نچلی دیوار کا سنگ مرمر بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسی دیوار کے ساتھ غلاف کعبہ یا کسوہ لٹکایا جاتا ہے۔

الحارثی کا کہنا تھا کہ سنگ مرمر کی شکل بگڑ رہی تھی اوراس کا رنگ پیلا پڑ گیا تھااس لئے اسے تبدیل کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید کچھ دنوں میں ادارہ مقام ابراہیم کی مرمت کا کام شروع کردے گا۔ مقام ابراہیم میں وہ تاریخی پتھر موجود ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم نے کعبے کی تعمیر کی اور بعد میں اسی پتھر پر کھڑے ہو کر وہ لوگوں کو عبادت اور حج کے لئے بلاتے تھے۔

یہ مقام ایک میٹر بلند ہے اور اس کو شیشے اور تانبے سے محفوظ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :