29 دسمبر ، 2015
مردان ........مردان میں نادراآفس کے دروازے پر خودکش دھما کے میں12 افراد جاں بحق اور متعددافراد زخمی ہیں، زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے،آر پی او مردان کے مطابق دھماکا خودکش تھا ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ، 32 افراد زخمی ہیں 10زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 5 لاشیں اور 32 زخمی مردان میڈیکل کمپلکس لائے گئے، لوگوں کو دھماکے کی جگہ سے ہٹایا جارہا ہے ۔ آرپی او مردان سید وزیر کا کہنا ہے کہ نادرا آفس کے باہر ہونے والا حملہ خود کش تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔