دنیا
29 دسمبر ، 2015

سیاہ فام بچے کی ہلاکت:ملوث افسر پر مقدمہ نہیں چلے گا ، امریکی عدالت

سیاہ فام بچے کی ہلاکت:ملوث افسر پر مقدمہ نہیں چلے گا ، امریکی عدالت

واشنگٹن.......امریکہ میں گرینڈ جیوری نے کھلونا پستول رکھنے والے 12 سالہ سیاہ فام بچے کو ہلاک کرنے والے سفید فام پولیس افسر کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست اوہایو کے مقامی وکیل استغاثہ نے 12 سالہ تامیر رائس کی ہلاکت کی وجہ بننے والے واقعات کے سلسلے کوانسانی غلطیوں کا ایک کامل طوفان کہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہوںنے کہاکہ پولیس افسر کا اپنی زندگی کیلئے فکرمند ہونا سمجھ میں آنے والی بات تھی۔

اوہایو کے شہر کلیولینڈ کے پولیس حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور پرامن طریقے سے مظاہرے کریں۔اوہایو سے تعلق رکھنے والی سینیٹر سینڈرا ولیمز کے مطابق کسی بھی قسم کی بد امنی سے صورت حال مزید خراب ہوگی تاہم اس فیصلے کے بارے میں انہوںنے کہاکہ یہ انصاف کی گھمبیر ناکامی ہے۔

مذکورہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت کے واقعات پر بحث ایک قومی مباحثے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔نومبر 2014 میں جس وقت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو رائس چھرّے والی ایک غیر مہلک پستول سے لیس تھے۔

مزید خبریں :