صحت و سائنس
29 دسمبر ، 2015

ڈائننگ روم میں آئینہ لگا دیں تو کم کھانے میں مدد ملتی ہے

ڈائننگ روم میں آئینہ لگا دیں تو کم کھانے میں مدد ملتی ہے

نیویارک.....کھانے سے متعلق ایک انوکھی ریسرچ سامنے آئی ہے،نفسیات دان کہتے ہیں کہ اگر ڈائننگ ٹیبل کے سامنے آئینہ لگادیا جائے، تو موٹا پے سے بچا جاسکتا ہے۔

سامنے کھانے کی چیزیں ہوں اتنی مزیدار، تو کس کا ہاتھ رکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بندہ کھانے پینے کا شوقین بھی ہو لیکن اوور ایٹنگ کی یہ عادت گلے بھی پڑجاتی ہے اور موٹاپے کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ تو جناب ایسے ہی لوگوں کے لیے آگئی ہے نئی بیہیویئرbehavior ٹرک۔

یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے فوڈ سائیکلوجسٹس کا کہنا ہے کہ اگر ڈائننگ روم میں آئینہ لگادیا جائے، تو کم کھانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

نئی اسٹڈی کے مطابق اس طرح کھانے والے کو خود اپنا عکس آئینے میں نظر آتا ہے، اور اس بات پر چیک رہتا ہے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں؟ غیر متوازی خوراک کھاتے ہوئے وہ خود کو اسی طرح جج کرتے ہیں، جیسے دوسروں کو جج کرتے ہیں۔

غیر صحت مند کھانا کھاتے ہوئے آئینے کی موجودگی بے آرامی کا احساس پیدا کردیتی ہے، اور unhealthy کھانوں کا ذائقہ بھی اتنا اچھا نہیں لگتا۔

مزید خبریں :