کھیل
30 دسمبر ، 2015

سال 2015ء،خواتین کسی سے کم نہیں،کھیل میں بھی بازی لے گئیں

سال 2015ء،خواتین کسی سے کم نہیں،کھیل میں بھی بازی لے گئیں

لاہور .....2015 ءمیں خواتین نے زور آزمائی کے کھیلوں میں پاکستان کا خوب نام روشن کیا بلکہ تاریخ بھی رقم کی ، رواں برس کے دوران خواتین پاور اور ویٹ لفٹر کی کامیابیاںنمایاں رہیں۔

زور آزمائی کے کھیل میں خواتین نے بھی اپنی موجودگی کا احساس غیر معمولی اندازدلایا،سال 2015 میں خواتین لفٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ۔

ٹونئکل سہیل ، سونیا عظمت اور شازیہ کنول نے پہلی مرتبہ عمان میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا اور تینوں نے گولڈ میڈلز جیتے۔

نیلم ریاض نے ایفرو ایشیا ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی، وہ صرف ایک کلوووزن کے فرق سے کانسی کا تمغہ حاصل نہ کر سکیں ۔

خواتین کا زور آزمائی کے کھیلوں کی طرف آنا خوش آئند ہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر میڈلز کے حصول کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔

مزید خبریں :