دنیا
31 دسمبر ، 2015

صدر اوباما سے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، جنرل جان کیمبل

صدر اوباما سے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، جنرل جان کیمبل

واشنگٹن.......افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما سے افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید امریکی فوجی دستے بھیجنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ امریکا اس وقت تک کے لیے طالبان پر لگائی جانے والی پابندیوں کو اٹھانے کی حمایت نہیں کرے گا جب تک کہ وہ افغان امن مذاکراتی عمل کیلئے اپنا اخلاص ظاہر نہیں کرتے۔جنرل جان کیمبل نے یو ایس اے ٹو ڈے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی چیف کو اپنی تجویز سے آگاہ کرنے کے لیے جلد واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔

امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر کے طور پر یہ ان کے کام کا حصہ ہے کہ وہ زمین پر موجود صورت حال کا ’مسلسل جائزہ لیں اور اس کے نتائج سے واشنگٹن کو آگاہ کریں۔انھوں نے کہا کہ میں ہر بار صدر سے ملتا ہوں اور کہتا ہوں کہ مجھے فلاح چیز کی ضرورت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کے وہ مجھے فراہم بھی کردیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان فورسز کی تربیت اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے افغانستان میں 9800 امریکی فوجیوں کی حالیہ موجودگی انتہائی ضروری ہے جبکہ یکم جون 2017 میں فورسز کو کم کرکے ان کی تعداد 5500 پر لانے کو فوری طور پر مؤخر کردیا جانا چاہیے۔جنرل کیمبل کے مطابق وہ نا صرف موجودہ فورسز کی تعداد کو برقرار رکھنے کی درخواست کرے گے تاہم اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید فوج کو افغانستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں

مزید خبریں :