دنیا
31 دسمبر ، 2015

دبئی :برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی :برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی ......دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 63منزلہ دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی مقیم ہے۔

آگ نے دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل کی عمارت کی20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جسے فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہوٹل میں نئے سال کے استقبال کا جشن منانے کیلئے مختلف ممالک کے افراد کی بڑی مقیم ہے۔فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ہوٹل میں موجود لوگوںکو باہر نکالا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :