دنیا
03 جنوری ، 2016

چین سمیت 140ممالک میں ولیم شیکسپئر کی برسی منائی جا ئے گی

چین سمیت 140ممالک میں ولیم شیکسپئر کی برسی منائی جا ئے گی

بیجنگ........معروف ڈرامہ نگار ولیم شیکسپئرکی 400 ویں برسی کے موقع پر چین میں ”ولیم شکسپئرسے محبت “کے عنوان سے ایک میوزیکل پروگرام پیش کیا جائے گا۔

شیکسپئرکی چار سوویں برسی کے موقع پر پروگرام بیجنگ اسٹار تھیٹر میں 31جنوری تک پیش کیاجائے گا ،پروگرام میں شیکسپئر کے مختلف ڈراموں کو جدید چین کے تناظر میں پیش کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کو برٹش کونسل کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رواں سال 140ممالک میں ولیم شیکسپئر کی برسی منائی جا ئے گی ۔ واضح رہے کہ ولیم شیکسپیئر کی آخری رسومات25اپریل1616میں ادا کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :