پاکستان
29 مئی ، 2012

بجٹ سیشن میں حزب اختلاف موٴثر اور بھرپور احتجاج کریگی، چوہدری نثار

بجٹ سیشن میں حزب اختلاف موٴثر اور بھرپور احتجاج کریگی، چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں حزب اختلاف موٴثر احتجاج کرے گی جبکہ عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ٹیکس چور کا فیصلہ کرنے سپریم کورٹ چلیں۔ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود وزیر اعظم ڈھٹائی کے ساتھ اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں سے نہیں جائے گی، اسے عوامی طاقت سے نکال باہر کیا جائے گا اور بجٹ اجلاس کے دوران عوام کو سڑکوں پر لایا جائے گا۔ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعین ہونا چاہئے کہ کس نے 35 سال تک کروڑوں روپے ٹیکس نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی انتخابی حلقہ این اے 55 کے بھگوڑے ہیں، وہ کس منہ سے راولپنڈی کے عوام سے پھر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

مزید خبریں :