05 جنوری ، 2016
برلن...... جرمنی نے سعودی عرب اور ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھیں۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سائبرٹ نے اپنے بیان میں سعودی عرب اور ایران سے کہا ہے کہ وہ باہمی تعلقات کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
سعودی عرب اور ایران کے مابین اس نئے سفارتی بحران پر عالمی برداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی طرف شیعہ مذہبی رہنما نمر النمر کو سزائے موت دینے کے بعد ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کے نتیجے میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے تھے۔