05 جنوری ، 2016
کراچی.......ویسٹ انڈین ماسٹر بلاسٹر کرس گیل کو خاتون رپورٹر سے دل کی باتیں کرنا مہنگی پڑ گئیں،انہوں نے معافی تو مانگ لی لیکن بگ بیش کی ٹیم انتظامیہ نے ان پر دس ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا۔
کرس گیل نے خاتون رپورٹر کو دیئے گئے لائیو انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیاکہ’’ ہاں میں نے اچھی اننگز کھیلی شاید کچھ خوبصورتی بھی دیکھنا چاہ رہا تھا،جب ہی یہاں موجود ہوںاتنی خوبصورت آنکھیں پہلی بار دیکھ رہا ہوں امید ہے کہ میچ جیتنے کے بعد ہم ڈرنک کے لئے جائیں گے، تمہیں شرمانے کی ضرورت نہیں بے بی‘‘
گیل کے اس انٹرویو کا بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز اورکرکٹ آسٹریلیا نے بھی نوٹس لیا ، رینیگیڈزنے تو گیل پر دس ہزار ڈالرز جرمانہ بھی کر دیا،صورت حال پر ویسٹ انڈین اسٹار نے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی ہے۔
میلبرن رینیگیڈز انتظامیہ کے مطابق گیل کے جرمانے کہ رقم میک گراتھ کینسر فائونڈیشن کو عطیہ کی جائے گی،تاہم گیل نے مذاق میں جو کچھ بھی کہا انہیں یہ سبق ضرور مل گیا کہ کیمرے کے سامنے مذاق بھی سوچ سمجھ کر ہی کرنا چاہئے۔