29 مئی ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں چھٹی جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کرلی۔ ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے میں چھٹی جماعت کے طالبعلم نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پر خود کشی کی۔پاپوش نگر میں بچے کی خود کشی کا واقعہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ایبٹ آباد میں بھی13سالہ طالب علم استاد کے رویئے کے خلاف خودکشی کی تھی۔