کھیل
06 جنوری ، 2016

جیو کی خبر پر نوٹس،اسنوکر ایشین چیمپئن حمزہ اکبر کیلئے20لاکھ کا اعلان

جیو کی خبر پر نوٹس،اسنوکر ایشین چیمپئن حمزہ اکبر  کیلئے20لاکھ کا اعلان

کراچی.......جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسنوکر کے ایشین چیمپئن حمزہ اکبر کو فوری طور پر20لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر نے 17سال بعد اپریل 2015میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا،پالیسی کے تحت منسٹری اسپورٹس نے انہیں 50لاکھ روپے کی انعامی دینی تھی، جو آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود حمزہ اکبر کو نہیں ملے تھے حمزہ اکبرکو لندن میں پروفیشنل لیگ کے سلسلے کو جاری رکھنے فوری طور پر 10ہزار پونڈ کی ضرورت تھی جیو نیوز نے حمزہ اکبر کی مشکلات کی خبر نشر کی تو منسٹر اسپورٹس ریاض پیر زادہ نے نوٹس لیا اور فیڈریشن کے صدر عالگیر شیخ سے ملاقات کرکے حمزہ اکبر کو فوری طورپر 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :