پاکستان
30 مئی ، 2012

مانسہرہ:فریقین میں جھگڑا،فائرنگ سے تین بھائی اور مطلوب ملزم ہلاک

واشنگٹن ... مانسہرہ میں تنازعہ حل کرنے کے لئے بات چیت کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،،فائرنگ سے تین بھائی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب ارشد طالبان ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقہ بیدڑا میں دو فریقین میں گاڑی کی لین دین کا تنازعہ چل رہاتھا۔جسے حل کرانے کے لئے ایک فریق مشتاق کے گھر میں مذاکرات کئے جارہے تھے۔فریقین میں ارشد عرف طالبان بھی شامل تھا جو مانسہرہ میں مختلف این جی اوز کے دفاتر پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔اس دوران فریقین میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں تین بھائی مشتاق،اشتیاق ، جمشید اور ارشد طالبان موقع پر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید خبریں :