پاکستان
28 جنوری ، 2012

تحریک انصاف کا باڑہ کے متاثرین آپریشن کیلئے حکومتی امداد کا مطالبہ

پشاور… تحریک انصاف تحصیل نے باڑہ کے متاثرین آپریشن کے لئے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف تحصیل باڑہ نے متاثرین آپریشن کے لیئے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف تحصیل باڑہ کے رہنماوں کا کہناتھا کہ تین سال سے جاری آپریشن نے ان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کے باوجود باڑہ آپریشن کے متاثرین کو آئی ڈی پیز تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔ متاثرین بے سروسامانی کی حالت میں کیمپوں میں مقیم ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو آئی ڈی پیز تسلیم کر کے بھرپور امداد اور باڑہ میں جاری آپریشن کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں :