07 جنوری ، 2016
ممبئی.......بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنی آنے والی نئی فلم ’’TE3N‘‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،میری پسلیاں متاثر ہوئی ہیں جس سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں باقاعدگی سے دوائی لے رہا ہوں تاہم ٹھیک ہونے میں48گھنٹے لگیں گے۔ واضح رہے ان کی نئی فلم ’’وزیر‘‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔