کھیل
08 جنوری ، 2016

ڈاکار ریلی کاپانچواں مرحلہ فرانس کے سباسچین لوئب نے جیت لیا

ڈاکار ریلی کاپانچواں مرحلہ فرانس کے سباسچین لوئب نے جیت لیا

پیرس......ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی فرانس کے سباسچین لوئب نے جیت لیا،بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے کامیابی حاصل کی۔

دیگر مراحل کی طرح ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی دلچسپ رہا ،اس میں بھی سابق چمپئن سباسچین ہی سب سے آگے رہے ،اسپین کے کارلوس سینز دوسرے نمبر پر ہیں۔اوور آل اسٹینڈنگ میں بھی سباسچین لوئب کی برتری قائم ہے۔

بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے میدان مار لیا،اس مرحلے میں کامیابی کے بعد وہ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں :