08 جنوری ، 2016
نیویارک ........کینٹن کی راوئتی موسیقی اور جدید بیلے ڈانس کے امتزاج والے ”ڈریگن بوٹ ریسنگ “ کنسرٹ ڈانس نے گذشتہ روز نیویارک کے لنکن سینٹر میں امریکہ میں پہلی مرتبہ رونمائی کی ۔
یہ شو جو 1930کی دہائی میں چین پر جاپان کے حملے کے پس منظر میں پیش کیا گیا ، یہ کہانی بتاتا ہے کہ کینٹن کے موسیقاروں نے کس طرح ”ڈریگن بوٹ ریسنگ“ قائم کی ۔شو کے نمایاں کردار لی زنگ نے کہا کہ ” یہ بہت مشکل ہے ۔ڈانس خاموش فن ہے اور آپ کو سامعین میں جذبات پہنچانے کے لیے اپنی باڈی لینگویج استعمال کرنی پڑتی ہے۔
اس کے کرداروں اور پلاٹ کو تیار کرنے میں ہمیں پورا ایک سال صرف ہوا “۔ چین کے گوانگ ڈانگ سانگ اینڈ ڈانس این سیمبل جو کہ ڈانس کا پیش کارہے کے سربراہ زیانگ جیانگ نے کہا کہ یہ پرفارمنس کینٹن کے ان موسیقاروں کو خراج تحسین بھی ہے جنہوں نے کئی گھریلو کمپوزیشنیں تیار کی ہیں ۔