کھیل
09 جنوری ، 2016

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈیٹر کی کراچی میں "میٹ اینڈ گریٹ "

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈیٹر کی کراچی میں

کراچی......کراچی میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی "میٹ اینڈ گریٹ "کی تقریب ہوئی،تقریب میں ٹیم ممبران ،فرنچائز انتظامیہ اورکرکٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

پاکستان سوپر لیگ میں اب ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ٹیمیں کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کرارہی ہیں ، کراچی میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب "میٹ اینڈ گریٹ " ہوئی۔کوئٹہ گلیڈیئٹرکی میٹ اینڈ گریٹ تقریب میں ٹیم ممبران اور فرنچائز انتظامیہ کے علاوہ کرکٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی ، کھلاڑیوں نے فینز کے ساتھ تصاویر بناوائیں، گلیڈیئٹرز کا روپ بھی اپنایا اور ٹیم کے حق میں نعرے لگائے ۔

کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ وہ کیوین پیٹرسن جیسے کھلاڑی کو سنبھالنے کیلئے تیار ہیں ، کوچ معین خان بھی کوئٹہ سے بہتر نتائج کیلئے پر امید ہیں ۔ٹیم کے دیگر کرکٹرز بھی پی ایس ایل میں اپنا لوہا منوانے کیلئے پر امید ہیں ۔ٹیم کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ فرنچائز کا مقصد کرکٹ کے نقشے پر کوئٹہ کو متعارف کرانا ہے ، جلد ہی کوئٹہ کے کھلاڑیوں کیلئے اقدامات ہوں گے۔پاکستان سوپر لیگ چار سے تیئس فروری تک متحدہ عرب امارات میں ہوگی جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

مزید خبریں :