پاکستان
10 جنوری ، 2016

ادارے آزاد ہیں تو ماڈل ٹاؤن واقعے میں متحرک کیوں نہ ہوئے،چانڈیو

ادارے آزاد ہیں تو ماڈل ٹاؤن واقعے میں متحرک کیوں نہ ہوئے،چانڈیو

کراچی ......مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے دانیال عزیزکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات قائم کرتے وقت ادارے اگر حکومت سے مشاورت نہیں کررہے تو یہ حکومت کی نااہلی ہے، اگر ادارے آزاد ہیں تو ماڈل ٹاون واقعے میں ادارے خود متحرک کیوں نہیں ہوئے ۔

ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بینظیر بھٹو پر مقدمات بنانے پر بھی نواز شریف نے کہا تھا کہ مقدمات انہوں نے نہیں بنائے، حکومت اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو مورود الزام ٹھہرا رہی ہے، دانیال عزیز اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میر منور تالپور، آصف زرداری کے فیملی ممبر ہیں ،90ء کی دہائی کی انتقامی سیاست کو زندہ کیا جارہا ہے، جمہوریت اس سے کمزور ہوگی۔

گرینڈ الائنس پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں شکست خوردہ عناصر پھر جمع ہورہے ہیں، جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سندھ کے عوام ماضی میں بھی گرینڈ الائنس کو مسترد کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :