30 مئی ، 2012
کابل… طالبان نے حقانی گروپ کے بانی جلال الدین حقانی کی موت کی تردید کردی۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق انہوں نے جلال الدین حقانی کی موت کی خبر کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے ، ترجمان کے مطابق وہ زندہ ہے اور یہ حکومتی پراپیگنڈ اہے۔افغانستان کے ایک نیوز چینل نے گردے کی بیماری کی وجہ سے جلال الدین کی ہلاکت کی خبر دی تھی اور طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اس کی تصدیق کی تھی۔