دنیا
10 جنوری ، 2016

عراق میں فضائی کارروائی،داعش سربراہ کا نائب کمانڈر ہلاک

عراق میں فضائی کارروائی،داعش سربراہ کا نائب کمانڈر ہلاک

بغداد ......عراق کے صوبے انبارکے شہرحدیثہ میں فضائی کارروائی میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کانائب کمانڈر نصیرمحمدالعبیدی مارا گیا۔

عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان محمد ابراہیم کے مطابق عراقی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر نصیر محمد العبیدی ہلاک ہو گیا ۔

داعش کمانڈر نصیرمحمدالعبیدی حدیثیہ شہر کے مشرقی قصبے بروانہ میں فضائی حملے کے دوران مارا گیا،وہ سابق صدر صدام حسین کے اسپیشل فورسز ری پبلکن گارڈز میں برگیڈ کمانڈر بھی رہ چکے ہیں اور ابو غریب جیل سے فرار ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :