10 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی میں سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتارگاڑی نے روڈ کے پاس کھڑے شخص کو ٹکر ماردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اورنگی ٹائون نمبر7 میں نورانی پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد بلال نامی شخص زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا۔