پاکستان
10 جنوری ، 2016

لاہور بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور...... لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی، صدر کی نشت پر ارشد جہانگیر جھوجھہ 3163 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 15620 ووٹوں میں سے 5620 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشت پر ارشد جہانگیر جھوجھہ 3163 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل صدر کے امیدوار چوہدری تنویر اخترنے 2163 ووٹ حاصل کیے۔

فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر رفعت طفیل ملک 2034 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مدمقابل شاہد جمیل بھٹی نے 1600 ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عدنان سندھو کامیاب قرار پائے، ارشد جہانگیر جھوجھہ کےحامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

مزید خبریں :