پاکستان
10 جنوری ، 2016

لاہور : تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی ،4خواتین زخمی

لاہور : تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی ،4خواتین زخمی

لاہور .....لاہور کے علاقہ لالک چوک میں ایک تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 خواتین زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو زرائع کے مطابق لاک چوک میں ایک تیز رفتار کار جسے خاتون چلا رہی تھی بےقابو ہو کر الیکٹرک پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :