10 جنوری ، 2016
لاہور.......اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے خلاف اپیل کریں گے ۔ پی سی بی ان کی معاونت کرے گا،بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔
اسٹار لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے مثبت آنے کی رپورٹ 27 دسمبر کو سامنے آئی ۔ طریقہ کار کے مطابق ایک ہفتے میں بی سیمپل کے لیے جاسکتے تھے یا 15 دن میں اپیل کرتے ۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ دس جنوری تک بورڈ نے اپیل کا حق استعمال کرنے کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کرنا تھا جوآج کر دیا گیا ۔ اس طرح پی سی بی یاسر شاہ کا مکمل دفاع کرے گا اور یہ ثابت کنے کی کوشش کرے گا کہ انہوں نے لاپرواہی میں اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی ۔
طریقہ کار کے مطابق آئی سی سی اب ایپلٹ ٹریبونل تشکیل دے گا جس کے سامنے یاسر شاہ کا کیس رکھا جائے گا ۔