11 جنوری ، 2016
سئیول........جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے پیش نظر خطے میں امریکی موجودگی کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے ۔
پیر کو جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا آبنائے کوریا میں اپنے اسٹریجٹک موجودگی کو بڑھانے کیلئے قریب سے مشاورت شروع کر چکے ہیں۔
جنوبی کورین وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیو کرنے سئیول میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے کوریا میں امریکی ایف سولہ اور ایف پندرہ اور سٹراٹوفورٹس بی 52طیاروں کی پروازیں کوریا اور امریکا کے درمیان مضبوط فوجی اتحاد اور تعلقات کا اظہار ہے جو شمالی کوریا کیلئے ہماری طرف سے براہ راست جواب ہے ۔