دنیا
11 جنوری ، 2016

امریکا:منی سوٹا میں سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ

امریکا:منی سوٹا میں سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن ........ امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام امریکی شہریوں پر پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست منی سوٹا کے باشندوں نے سیاہ فام امریکی شہریوں پر پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز اقدام کی مذمت میں زبردست ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیاہ فام شہریوں کے خلاف تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں پر عدالتوں میں منصفانہ طریقے سے مقدمات چلائے جائیں ۔

اس مظاہرے کا اہتمام سیاہ فام شہریوں کے حقوق کی ایک تنظیم نے گذشتہ ستمبر میں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لئے کیا تھا ۔واضح رہے کہ امریکی پولیس نے گذشتہ برسوں کے دوران شہریوں خاص طور پر سیاہ فام شہریوں کے خلاف حد سے زیادہ تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات انجام دئے ہیں جن کی وجہ سے پورے ملک میں پولیس کے رویّے اور اقدامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :