11 جنوری ، 2016
بیجنگ........چین اور مصر کے مابین سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ رواں سال زبردست طریقے سے منائی جائے گی ۔
چین کی وزارت ثقافت کے عہدیدار لو یان فی نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام پر دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کے 60سال پورے ہونے کے پر ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔جس میں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی تاریخ کو بھی بیان کیا جائے گا ۔
ثقافتی تبادلوں کے ذریعے سیاحت ،دونوں ملکوں کے روایتی کھانوں کو فروغ ملے گا ، اس موقع پر چین میں مصر کے سفیر احمد رزق نے کہا کہ یہ سال دونوں ممالک کے مابین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا ۔