کاروبار
11 جنوری ، 2016

چین میں آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کی کمی نہیں ہوگی

چین میں آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کی کمی نہیں ہوگی

بیجنگ........چین کے محکمہ صحت و خاندانی منصوبہ نے کہا ہے کہ آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کثیر تعداد میں موجود رہے گی،اور اس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

چین کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ وانگ پیانگ نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال چین کے پاس افرادی قوت کی تعداد ایک ارب تھی جبکہ 2030میں اس میں کچھ کمی متوقع ہے اور یہ تعداد 958ملین تک رہ جائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2050میں چین میں افرادی قوت کی تعداد827ملین ہوگی اس لئے آنے والی دہائیوں میں چین کو افرادی قوت کی تعداد کا نہیں بلکہ اس کے معیار کے چیلنج کا سامنا ہو گا ۔انہوںنے چین میں دو بچہ پالیسی کو بھی خوش آئند اقدام قرار دیا ۔

مزید خبریں :