دنیا
11 جنوری ، 2016

شام : روسی طیارے کی اسکول پر بمباری، 12 طالب علم جاں بحق

شام : روسی طیارے کی اسکول پر بمباری، 12 طالب علم جاں بحق

دمشق......شام میں روسی طیارے کی اسکول پر مبینہ بمباری میں اسکول کے 12 طالب علم جاں بحق ہوگئے، حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق طیارے کا گرایا گیا بم انجارا قصبے کے اسکول پر گرا،ایک کلاس روم میں موجود بارہ بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک استاد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، حملے میں متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :