دنیا
11 جنوری ، 2016

چین کا سعودی عر ب اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

چین کا سعودی عر ب اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

بیجنگ .......چین کے نائب وزیر خارجہ یانگ منگ نے ایران اور سعودی عرب کوتنازعہ کے حل کے لئے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے 6 سے10جنوری کے مابین ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا تا کہ دونوں ممالک کے موقف سے آگاہی حاصل کی جا سکے ۔

یانگ منگ نے سعودی عرب میں سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ انہوںنے ایران میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں اسی خواہش کا اظہار کیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے استحکام اور امن کے لئے پر امید ہے ۔

مزید خبریں :