دنیا
12 جنوری ، 2016

ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کےباہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا

ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کےباہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا

ہیوسٹن......امریکی شہر ہیوسٹن میں 75 منزلہ عمارت کے باہر پھنسے صفائی کرنے والے 2 محنت کشوں کو بچالیا گیا ۔

ہیوسٹن فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق Chase ٹاور کی 71 ویں منزل پر کھڑکیوں کی صفائی کے دوران مشین کے تار ٹوٹ جانے سے 2 محنت کش تقریبا ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ اور انھیں بحفاظت بچالیا گیا۔

مزید خبریں :