12 جنوری ، 2016
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کو رنگ روڈ کا ٹھیکا ان کی حکومت سے پہلے دیاگیا، کام ٹھیک نہ ہونے پررنگ روڈ کاٹھیکا منسوخ کردیاتھا، کامران کیانی نے گلہ کیا تھا کہ میں نے ان کی شکایت اشفاق پرویز کیانی سے کیوں کی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کامران کیانی کے بھائی امجد کیانی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق کیانی کا اپنےبھائیوں کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں رہا، اشفاق پرویز کیانی کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈکاٹھیکا پرویزالٰہی کے دور میں دیاگیا تھا، انسپکشن کے دوران پتا چلاکامران کیانی کنٹریکٹرہیں، اشفاق کیانی نے ٹھیکامنسوخ کرنے سے متعلق گلہ نہیں کیا۔