کھیل
30 مئی ، 2012

سری لنکا کیخلاف سیریز: پاکستان کیلئے ٹی 20 رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

سری لنکا کیخلاف سیریز: پاکستان کیلئے ٹی 20 رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

دبئی … پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز جمعے سے شروع ہورہی ہے، پاکستانی ٹیم سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کرکے ٹی 20 رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آسکتی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹی 20 میچز یکم اور 3 جون کو کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کی ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم اس وقت 107ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سری لنکا 117ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اگر سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلے تو اس کو 6 ریٹنگ پوائنٹس ملیں گے جبکہ سری لنکا کے 10 ریٹنگ پوائنٹس کم ہو جائیں گے، یوں 2 صفر کی فتح پاکستان کو پانچویں سے چوتھی جبکہ سری لنکا کو تیسری سے پانچویں پوزیشن پر لے آئے گی۔ اگر سری لنکا 2-0 سے فتح حاصل کرتا ہے تو وہ تیسری سے دوسری اور پاکستان پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر آجائے گا جبکہ ایک۔ ایک سے سیریز برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں اپنی رینکنگ پوزیشن پر برقرار رہیں گی۔

مزید خبریں :