13 جنوری ، 2016
نیویارک........ امریکی حکام نے کہاہے کہ بندوق سے ہونے والے تشدد پر قابو پانے کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کے ساتھ ساتھ نیا پولیس یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اسلحے کے استعمال سے متعلق کیسز سے جلد ازجلد اور بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ عدالتیں اپنا کام رواں ہفتے ہی شروع کریں گی ٗ پولیس کے نئے یونٹ میں 200 افسران بھرتی کیے جائیں گے۔