دنیا
13 جنوری ، 2016

ایران، امریکا کو 40 ٹن بھاری پانی فروخت کرے گا

ایران، امریکا کو 40 ٹن بھاری پانی فروخت کرے گا

تہران........ ایرانی جوہری ادارے کے نائب چیف علی اصغر زریںنے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت ایران اپنے پاس موجود بھاری پانی کا کچھ حصہ امریکا کو فروخت کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق علی اصغر زریں نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ ایران نے اراک جوہری ریکٹر کے اہم حصے کو ختم کردیا ہے، جو کہ تہران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری پروگرام معاہدے کے بدلے میں پابندیاں اٹھائے جانے کے حوالے سے اہم قدم تصور کیا جارہا تھا۔

ایران کی نیوز ایجنسی آئی آر این اے کے حکام نے ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے نائب سربراہ علی اصغر زریں کا کہنا تھا کہ 'ایک تیسرے فریق ملک کے ذریعے سے ایران امریکا کو 40 ٹن بھاری پانی فروخت کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ برآمد کیے جانے والے بھاری پانی کا 6 ٹن جوہری سہولیات جبکہ دیگر امریکی ریسرچ سینٹر میں استعمال ہوگا۔

خیال رہے کہ ایران کی جوہری سائٹ اراک میں بھاری پانی کی پیداوار کا پلانٹ موجود ہے جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے کام کررہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں ایران اور 6 عالمی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے مطابق ایران نے اراک کے بھاری پانی کے ریکٹر کو منتقل کرنے کے ساتھ اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ آئندہ یہ جوہری ہتھیار بنانے کے لئے استعمال نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :