انٹرٹینمنٹ
14 جنوری ، 2016

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم میں قسمت آزمانے کو تیار

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم میں قسمت آزمانے کو تیار

ممبئی .....بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھندے گاڑنے کے بعد پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

جی ہاں پریانکا چوپڑا 1990 ءکی مشہورسیریز’’بے واچ‘‘ پر مبنی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس میں وہ ولن کا کردار نبھائیں گی ۔

فلم کی کہانی لائف گارڈز کے الیٹ گروپ کے لیڈر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی فوج کے جوانوں کو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اپنی پہلی امریکی ٹی وی سیریز کوانٹکو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پرپیپلز چوائس ایوار ڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :