کھیل
30 مئی ، 2012

فیڈرر کا گرینڈ سلیم ایونٹس میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ

 فیڈرر کا گرینڈ سلیم ایونٹس میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ

پیرس … سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے رومانیہ کے ایڈرین اینگر کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی، اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے گرینڈ سلیم ایونٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا رومانیہ کے ایڈرین اینگر سے، سابق چیمپین 4 سیٹس میں میچ جیت کر ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور 6-3، 6-2 ، 6-7 اور 6-3 رہا۔ اس کامیابی کے بعد راجر فیڈرر نے امریکی کھلاڑی جمی کونرز کا 233 میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی فرنچ اوپن ٹینس کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ خواتین ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وکٹوریا آزارینکا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے بھی دوسرے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کرلی ۔

مزید خبریں :