کھیل
14 جنوری ، 2016

آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

برسبین.....آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا 20 جنوری کو کینبرا اور پانچواں و آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میںصفر ایک کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :