14 جنوری ، 2016
اسلام آباد.........امریکی صدر اوباما کے پاکستان سے متعلق بیان پرمشاہد حسین سید کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا بحث کے لیے منظورکرلی گئی ہے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اوباما کا بیان حکومت کے ضرب عضب میں کامیابیوں کے دعوؤں کی نفی ہے، ہمیں شاباش دینے کےبجائے بارک اوباماکہہ رہے ہیں کہ ہم فارغ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے کہاتھاکہ پاکستان میں کئی دہائیوں تک عدم استحکام رہ سکتاہے۔