پاکستان
31 مئی ، 2012

اسلام آباد: سرکاری ہاسٹل کی بجلی جیونیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد بحال

اسلام آباد ... وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرجی 5 میں واقع ایک سرکاری ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی۔جیونیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد بجلی بحال کی گئی۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 5 میں واقع ایک سرکاری خواتین ہاسٹل فاطمہ جناح ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی ،ذرائع کے مطابق ہاسٹل کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر کاٹی گئی ، جبکہ ہاسٹل مین رہائش پذیر خواتین افسران کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے بجلی کے بل بروقت ادا کردیئے گئے ہیں۔بجلی کاٹے جانے سے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین احتجاج کرتی ہوئی ہاسٹل سے باہر آگئیں۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ہاسٹل کی بجلی بحال کردی گئی۔ہاسٹل میں 80 سے زائد گریڈ 17 سے 20 کی خواتین افسران حکام رہائش پذیر ہیں۔

مزید خبریں :