Time 08 اپریل ، 2025
جرائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے3 بار سزائے موت سنادی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے3 بار سزائے موت سنادی
فوٹو: فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے 3 بار سزائے  موت سنادی۔

پولیس کے مطابق 2023 میں مجرم عدیل نے اپنے ہمسائے کے بچے کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور  بعد میں قتل کردیا تھا۔

پولیس کو بچے کی لاش مجرم کے گھر میں موجود صندوق میں سے ملی تھی۔ مقدمےکا فیصلہ ایڈشنل سیشن جج کی عدالت نے سنایا۔

عدالت نے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :