پاکستان
15 جنوری ، 2016

حکام کی یقین دہانی اسٹیشن ماسٹرز نے ہڑتال صبح 8بجے تک موخر کردی

حکام کی یقین دہانی اسٹیشن ماسٹرز نے ہڑتال صبح 8بجے تک موخر کردی

لاہور ...... ریلوے اسٹیشن ماسٹرز ایسویسی ایشن نے کوئٹہ میں اپنے سرپرست اعلیٰ راجا عرفان کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال ریلوے حکام کی یقین دہانی کے بعد صبح 8بجے تک موخر کردی ہے ۔

اسٹیشن ماسٹر ایسویسی ایشن کے اعلان کے باوجود لاہور سے ملتان جانیوالی نائٹ کوچ شور کوٹ پر روک دی گئی ہے، جس سے ٹرین میں موجود مسافروں کو سخت سردی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں پولیس نے پاکستان ریلویز اسٹیشن ماسٹر ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلیٰ راجا عرفان کو گرفتار کرلیا تھا ۔پولیس کے مطابق راجا عرفان کو تحفظ امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ریلویز اسٹیشن ماسٹر ایسوسی ایشن نے گرفتاری کی خلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :