کھیل
15 جنوری ، 2016

پہلا ٹی 20:نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پہلا ٹی 20:نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

آکلینڈ......پہلے ٹی 20انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ بھرپور تیاری ہے، مقابلہ اچھا ہوگا۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد،محمد حفیظ،صہیب مقصود،شعیب ملک، عمر اکمل شاہد آفریدی، سرفراز احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، عمرگل اور محمد عامرشامل ہیں۔

کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلنا ہمارے لئے خوشگوار تجربہ رہا ہے، ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے،مقابلہ اچھا ہو گا، نیوزی لینڈ نے ہوم سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی اور کین ولیمسن کی نظریں صرف اس میچ کو جیتنے پر ہی نہیں بلکہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی ہوں گی، کیونکہ تین۔ صفرسے کامیابی کسی بھی ٹیم کو ٹاپ پر پہنچا دے گی۔

پانچ سال تک نوانٹری کے بعد اسٹار کی ری انٹری ہورہی ہے، محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد پاکستانی بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر پر 5 سال قبل بند ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔آج آکلینڈ میں وہ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں۔

محمد عامر انگلینڈ سے ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نو بال کرانے پر بین الاقوامی کرکٹ میں نو انٹری کے مستحق قرار پائے تھے اور ان پر 5 سال کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے،آج کا میچ جیتا چاہئے، محمدعامرسےزیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئے ، اس پر دباؤنہ ڈالاجائے۔

مزید خبریں :