دنیا
15 جنوری ، 2016

حوثی باغیوں نے یمنی وزیر تعلیم سمیت7یرغمالیوں کو رہا کر دیا

حوثی باغیوں نے یمنی وزیر تعلیم سمیت7یرغمالیوں کو رہا کر دیا

صنعا.......یمن میں حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے گئے وزیرتعلیم عبدالرزاق الاشول، چار سرکردہ سماجی کارکنوں اور سعودی عرب کے دو اساتذہ سالم الغامدی اور عبدالمرضی الشراری کو رہا کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رہائی پانے والے سعودی اساتذہ کو جبوتی منتقل کر دیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیرحراست وزیر دفاع محمود الصبیحی، صدر منصور ھادی کے بھائی ناصر ھادی اور ابین گورنری کے فوجی کمانڈر فیصل رجب بہ خیریت ہیں۔

مزید خبریں :