15 جنوری ، 2016
صنعا...... یمن میں محاذ جنگ سے سامنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے بڑے شہروں تعز، مآرب، الضالع اور الجوف میں حکومت نواز فورسز کی علی صالح ملیشیا اور حوثی باغیوں سے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے مختلف اضلاع میں اتحادی طیاروں نے بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ادھر شمالی الضالع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز نے باغیوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کر دیا ہے۔