16 جنوری ، 2016
نیروبی........کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب نے افریقی یونین پر حملہ کرکے 60فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ جنگجوئوں نے 2قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق جمعہ کو درجنوں جنگجوئوں نے جنوب مغرب میں قائم افریقی یونین کے اڈے پر حملہ کردیا اور کمپائوند میں گھس گئے جہاں جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔
دوسری جانب حکام نے تصدیق کی ہے کہ الشباب نے 2روز کے دوران 2افریقی قصبوں پر قبضہ کرلیا ہے،ادھر الشباب نے مرکہ کے باہر افریقی یونین کے قافلے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے افریقی یونین کے قافلے کو نقصان پہنچا۔