28 جنوری ، 2012
لاہور…سینیٹ انتخابات رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔سید فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 78 لاکھ 85 ہزار 998 ووٹ جعلی ہیں، موجودہ اسمبلیاں اِن جعلی ووٹوں کی بنیاد پر قائم ہوئیں،اِن اسمبلیوں کے حصہ لینے سے سینیٹ الیکشن غیرجانبدارانہ اور مشکوک ہو جائیں گے،درخواست میں اِستدعا کی گئی کہ غیرجانبدارانہ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے اس لیے صحیح ووٹر لسٹوں کی تیاری تک سینیٹ انتخابات رُکوائے جائیں ۔