16 جنوری ، 2016
صوفیہ... ایڈونچر کاشوق آج کل کے نوجوانوں میں عام ہو گیا ہے جس کی تکمیل کیلئے وہ اپنی جان تک داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کرتے۔ ایسے ہی کچھ نوجوانوں نے 18منزلہ بلند عمارتوں کے درمیان رسی کے خطرناک جھولے پرکرتب دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔
یورپی ملک بلغاریہ میں نوجوان جانبازوں نے اٹھارہ اور تیرہ منزلہ بلند عمارتوں کے درمیان بندھی رسی کے جھولے پرخطرناک کرتب دکھائے۔ایڈونچر تو خوب رہا لیکن اگر اس دوران رسی ٹوٹ جائے یا کلف کھل جائے تو یقیناً یہ کھیل جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔